کروڑ لعل عیسن : کھیلوں سے صحت مندانہ سرگرمیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ فٹبال ہماری ثقافت کی حامل گیم ہے۔ انشاء اللہ ہر سال فٹبال کا ٹورنامنٹ منعقد کروایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار التقویٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست الحاج محمد انور ظفر نے گزشتہ روز آٹھ روز سے جاری فٹبال کے سیمی فائنل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کھیلوں کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حافظ محمد اسحاق تھے۔
سیمی فائنل میں الفتح فٹبال کلب لیہ اور چکنمبر 94 ٹی ڈی اے نے حصہ لیا اور الفتح فٹبال کلب لیہ 1-0 کی برتری سے جیت گئی۔ سیمی فائنل کے آغاز سے قبل گرائونڈ میں قومی ترانہ بجایا گیا اور مہمان خصوصی و دیرگ مہمانان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر شائقین کی بہت بڑی تعداد اس سنسنی خیز سے لطف اندوز ہوئی۔ فٹبال کا فائنل آج الفتح فٹبال کلب لیہ اور چٹان فٹبال کلب لیہ کے مابین کھیلا جائے گا۔ جبکہ فائنل کے مہمان خصوصی ڈی سی او لیہ ندیم الرحمن ، ڈی پی او لیہ غازی صلاح الدین اور MNA صاحبزادہ فیض الحسن ہونگے۔