کروڑ لعل عیسن : مارکیٹ کمیٹی گزشتہ کئی سال سے کنگال

کروڑ لعل عیسن : مارکیٹ کمیٹی گزشتہ کئی سال سے کنگال۔ اکثر و بیشتر ملازمین کو کئی کئی ماہ گزرنے پر بھی تنخواہیں نہیں دی جاتیں۔ مارکیٹ کمیٹی فتح پور اس وقت بغیر ایڈمنسٹریٹر ، سیکریٹری ، انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کے بغیر چل رہی ہے۔

چند روز قبل ایک سب انسپکٹر لایا گیا ہے جو کہ دفتری کام سرانجام دے رہا ہے جبکہ منڈیوں کے معاملات ڈرائیور اور درجہ چہارم کے ملازمین نے سنبھالے ہوئے ہیںجس کے باعث مارکیٹ کمیٹی کی آمدن بھی کم ہو کر رہ گئی ہے اور کروڑ اور فتح پور کی منڈیوں میں کسی قسم کا کوئی کام نہیں کیا جا رہا۔ یہاں پر موجود عملہ کو گزشتہ 4 ماہ سے نہ تو تنخواہیں دی گئی ہیں اور نہ ہی دیگر بلز ادا کیئے جا سکے۔