کروڑ لعل عیسن کی خبریں 16/11/2013

واقعہ کربلا حق و باطل کا معرکہ ہے اور آج حق کی فتح کا دن ہے

کروڑ لعل عیسن: واقعہ کربلا حق و باطل کا معرکہ ہے اور آج حق کی فتح کا دن ہے۔ حضرت امام حسین نے میدان کربلا میں دین کی سربلندی کیلئے جانیں قربان کیں۔ امام حسین اور ان کے رفقاء کی شہادت تاریخ کا عظیم المیہ ہے ۔ سچے مسلمان کیلئے دین سے بڑھ کے کچھ نہیں ۔ اسلام قوتیں ہمیں پارہ پارہ کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں۔ ان کے عظائم ناکام بنانے کیلئے ہمیں اپنے تمام اختلافات بھلا کر یکجہتی ، اتحاد اور یگانگت کا ثبوت دینا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی 10 محرم الحرام کو شہادت کربلا بیان کرتے ہوئے جامعہ سعیدیہ رضویہ جہاں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی میں ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ کرب و بلا میں فتح حق کی ہوئی اور آج یزید کا نام لینے والا کوئی نہیں ۔ آپ کی شہادت تاریخ کا عظیم المیہ ہے ۔ آپ نے جرأت اور بہادری کی داستان رقم کی اور ظالم یزید کے سامنے کلمہ حق کہتے ہوئے اس کی بیعت کرنے سے انکار کر دیا ۔ قاری اشفاق گولڑوی نے کہا کہ آج تمام مسلمان حضرت امام حسین کو کسی بھی تفریق کے بغیر سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہیں ۔ کیونکہ یہ جنگ حق و باطل کی جنگ تھی جس میں آخر کار یزیدی فوج کو شکست ہوئی اور نواسۂ رسولۖ حضرت امام حسین ہمیشہ ہمیشہ کیلئے کامیاب و کامران ٹھہرے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج دنیا بھر میں حضرت امام حسین اور آپ کے رفقاء یاد میں پروگرام منعقد کئیے گئے ہیں ۔ اور یزید ملعون کا نام تک مٹ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں دہشتگردی جیسے چیلنج کا سامنا ہے جس کے سدباب کیلئے پوری قوم کو اتحاد ، محبت ، اخوت او ر یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام دشمنوں کے عظائم کو خاک میں ملانا ہو گا۔ اور بعدازاں نماز جمعہ ادا کی گئی اور ہزارو ں افراد میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قریہ قریہ ماتم جلوس ، علم و مجالس کا سلسلہ جاری رہا
کروڑ لعل عیسن: قریہ قریہ ماتم جلوس ، علم و مجالس کا سلسلہ جاری رہا ۔ نواسۂ رسولۖ جگر گوشۂ بتول حضرت امام حسین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیئے تحصیل کروڑ لعل عیسن میں مجالس ، جلوس ، ذوالجناح ، تعزیہ اور علم نکالے گئے ۔ جلوسوں میں ماتمی سنگتوں نے حصہ لیا ۔ سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی گئی ۔ ہر آنکھ اشک بار ، سیکورٹی ہائی الرٹ ، بم ڈسپوزل ، محکمہ صحت ریسکیو (1122) 7 سی سی ٹی طی کیمرے نصب ، پولیس کا بھاری نفری نے ڈیوٹی ادا کی ۔ اسی طرح TMA کروڑ لعل عیسن کیا جانب سے راستوں پر فضائی لائٹنگ کے خصوصی انتظامات کئیے گئے تھے ۔ جگہ جگہ نذر و نیاز کا سلسلہ جاری رہا ۔ قبرستان میں زبردست رش ، لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دیتے رہے ۔ فاتحہ خوانی اور پھول چڑھائے ۔ کروڑ کے قدیم مرکزی قبرستان حضرت لعل عیسن پر ہزاروں افراد نے حاضری دی ۔ تعزیہ ، ذوالجناح اور علم کے جلوس دن بھر جاری رہے۔ سب سے بڑا اجتماع تھلہ قریشیاں پر ہوا جہاں پر 10 محرم کو 6 تعزیوں کے ساتھ ماتمی جلوس پہنچتے رہے اور مجالس کا سلسلہ جاری رہا ۔ گلی گاذراں والی سے زنجیر زنی جبکہ امام بارگاہ حسنیہ مہاجرین سے ماتمی جلوس جس میں سینہ کوبی کی گئی نکالا گیا جو کہ پہلے تھلہ قریشیاں پہنچے اور بعد ازاں شبینہ تعزیہ حضرت علی ، شہزادہ علی اکبر، امیر قاسم ، غازی عباس ، حضرت امام حسین ، حضرت امام حس اور مسلم کی جوڑی کے نام سے 8 تعزیوں کے ہمراہ ٹبی امام بارگاہ جا کر اختتام پذیر ہوا ۔ اس موقع پر عزادار شہدائے کربلا کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے رہے ۔ اس موقع پر تمام مسالک کے افراد کی جانب سے مثال اتحاد قابل دید رہااور عظیم دن خیریت کے ساتھ گزر گیا جس پر شہریوں نے ضلع انتظامیہ کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محرم الحرام کے ایام میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات
کروڑ لعل عیسن: محرم الحرام کے ایام میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر DCO لیہ ندیم الرحمن اور DPO لیہ غازی صلاح الدین کو خصوصی مبارکباد اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔حضرت امام حسین نے یزیدی قوتوں کے سامنے اور کسی مصلحت یا مفاد کو کبھی نہیں دیکھا اور دین محمد ۖ کو شرک و بدعت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اسلام کو زندہ و جاوید کر دیا ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کی سنٹرل کمیٹی کے رکن اور انجمن غلامانِ مصطفیۖ کروڑ کے صدر طارق پہاڑ نے گزشتہ روز 10 محرم کے موقع پر اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے ایام میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر DCO لیہ ندیم الرحمن اور DPO لیہ غازی صلاح الدین کو خصوصی مبارکباد اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ تمام مسالک کے علمائے کرام اور دیگر افراد نے یکجہتی ، ایثار اور قربانی کے جذبے کے تحت محرم الحرام کو پر امن رکھنے کیلئے مکمل تعاون کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نوسۂ رسولۖ نے یزید ملعون کے سامنے کلمہ حق کہہ کر اسلام کو ہمشہ ہمیشہ کیلئے زندہ و جاوید کر دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین حق و صداقت کے علمبردار ہیں جنہوں نے معرکہ کرب و بلا میں یزیدی فوج کے خلاف سینہ سپر ہو کر جرأت اور بہادری کی داستان رقم کر دی اور یزیدی قوتوں کو پیغام دیا کہ وہ اپنے نانا کے دین پر کمپرومائیز کرنے کیلئے ہرگز تیار نہیں چاہے اس کے نتیجہ میں ان کی جان لے لی جائے ۔ طارق پہاڑ نے کہا کہ آج ہر طرف یزید کے پیروکار مسلمانوں کو آپس میں لڑوانے کیلئے سرگرم ہیں اور ملک پاکستان میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں مصروف ہو کر ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں ۔ جن کے خلاف پوری قو م کو متفق ہو کر اتحادبین المسلمین پر گامزن ہونے ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم حضرت امام حسین کی تعلیمات پر عمل پیرا نہ ہونگے ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے۔