کروڑ لعل عیسن کی خبریں 16/12/2013
Posted on December 17, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
ملا عبدلقادر کی پھانسی عدالتی قتل ہے۔طارق پہاڑنے
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) ملا عبدلقادر کی پھانسی عدالتی قتل ہے۔ وزیر اعظم بنگلادیش حسینہ واجد نے بہت بڑا ظلم کیا ہے جو کہ ان کی پاکستان دشمنی کا عکاس ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت ضلع لیہ کے سیکریٹری اطلاعات امیدوار کونسلر وارڈ نمبر 11 طارق پہاڑنے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں اور ان کے ایجنٹ اسلام اور پاکستان کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں ۔اس لیئے پاکستان سے محبت کرنے کے جرم میں ملا عبدالقادر کو عدالتی قتل کے ذریعے پھانسی دلوائی گئی جو کہ بہت بڑا ظلم ہے جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہنوئی نے بھائیوں کے ساتھ مل کر ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کر کے سالے کو ہلاک کر دیا
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) بہنوئی نے بھائیوں کے ساتھ مل کر ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کر کے سالے کو ہلاک کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق مقتول عبدالغفور کی ہمشیرہ کی شادی بستی کنل چکنمبر 79 کے واحد بخش ولد محمد بخش کھوکھر کے ساتھ ہوئی تھی ۔ کچھ عرصہ سے ناچاکی کے باعث اس کی بیوی ۔۔۔ اپنے والدین اور بھائیوں کے ساتھ رہ رہی تھی۔ جس کا واحد بخش کو بہت رنج تھا۔ گزشتہ روز جب مقتول عبدالغفور مزدوری کی غرض سے ہاتھ میں روٹی باندھ کر جا رہا تھا کہ راستہ میں واحد بخش اور اس کے بھائیوں رشید احمد اور خدا بخش پسران محمد بخش کھوکھر نے اس پر ڈنڈوں سوٹوں سے شدید تشدد کیا جس کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس تھانہ کروڑ نے مقتول کے بھائی حق نواز کی درخواست پر زیرِ دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن کی پسماندگی کا خاتمہ میرا مشن ہے
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) کروڑ لعل عیسن کی پسماندگی کا خاتمہ میرا مشن ہے۔ علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے میدان میں اترا ہوں۔ انشاء اللہ کامیابی یقینی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار چیئرمین یونین کونسل تھل جنڈی مخدوم قمرالزمان قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے نہا کہ عوام کی خدمت سے دل کو سکون ملتا ہے ۔ میں نے کبھی کوئی سیاسی وابستگی دیکھے بغیر عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور انشاء اللہ کرتا رہوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کی پسماندگی کے باعث بہت سے ترقیاتی منصوبے التواء میں پڑے ہیں جنہیں کامیاب ہو کر مکمل کروائوں گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com