کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ٹی ایم اے جانب سے گزشتہ سالوں میں لاکھوں روپے مالیت کے لگائے گئے پودے عدم توجہ کے باعث سوکھ گئے۔ اور ان پر لگائے گئے جنگلے بھی چوری کر لیئے گئے۔ تفصیل کے مطابق 2011-12 میں ٹی ایم اے کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر کی ٹی ایم ایز نے بڑے پیمانے پر درخت لگائے تھے۔ جن پر آہنی جنگلے بھی لگائے گئے۔ ٹی ایم اے کروڑ نے بھی لاکھوں روپے اخراجات کر کے شہر بھر میں مختلف اقسام کے پودے لگائے تھے لیکن موجودہ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث پودے سوکھتے جا رہے ہیں۔ جس کے باعث خرچ کیئے گئے لاکھوں روپے ضائع ہو رہے ہیں۔ عوامی سماجی شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کروڑ لعل عیسن اور گرد و نواح میں بارش کے باعث مچھروں کی بہتات، شہری بیمار ہو گئے۔ اعلیٰ حکام سے اسپرے کرنے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں شروع ہونے والی بارشوں اور موسم میں تبدیلی کے باعث نہ صرف سردی کی لہر دوڑ گئی بلکہ مچھروں کی بہتات سے لوگ بیمار ہو گئے۔ کروڑ لعل عیسن کے شہریوں نے مچھروں کا اسپرے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) موجودہ دھرنے ملک میں افراتفری پھیلانے اور ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے سواء کچھ نہیں۔ دونوں ادراد راتوں رات اقتدار تک پہنچنے کیلئے بے تاب۔ خواہش پوری نہیں ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی کوششوں کے باعث ملک ترقی کی جانب گامزن تھا۔ اور بہت سے منصوبوں پر کام ہو رہا تھا۔ جبکہ بہت سے ممالک کی کمپنیوں نے سرمایا کاری کیلئے پاکستان کا رخ کیا تھا۔ لیکن افسوس کہ اقتدار کی ہوس کے مارے افراد نے فساد بر پا کر دیا جس کے باعث ملک کو شدید نقصان کا سامنا ہے اور کئی ترقیاتی منصوبوں کے کام رک گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دھرنوں کے باعث ملک پاکستان میں افراتفری پھیل رہی ہے اور ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راتوں رات اقتدار تک پہنچنے کے سہانے خواب دیکھنے والوں کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے۔ پاکستانی عوام بخوبی سمجھ چکے ہیں کہ ان لوگوں کا ایجنڈا ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلا کر جمہوریت کا خاتمہ کرنا ہے۔ میاں نواز شریف کا استیفیٰ بے معنی ہے ۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں نے وزیراعظم نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔