کروڑ لعل عیسن (طارق پھاڑ سے) کروڑ لعل عیسن کے وارڈ نمبر 11 سمیت دیگر علاقوں میں سٹریٹ لائٹ مسلسل کئی ماہ سے بند۔ شہر میں گندگی کے ڈھیر ، نالیاں گندے پانی سے اٹی پڑی ہیں۔ مچھروں کی بھرمار۔ ٹی ایم او لمبی تان کر سو گیا۔ شہریوں کو سیاسی سفارش کروانے کا مشورہ دینے لگا۔
تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 11 اور 12 کی 3 گلیاں اور ایک مین روڈ مسلسل کئی ماہ سے سٹریٹ لائٹ نہ ہانے کے باعث اندھیروں میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ اسی طرح شہر کے دیگر وارڈز میں بھی سٹریٹ لائٹ کا نظام درھم برھم ہے۔
دوسری جانب بھکر مین روڈ ، وارڈ نمبر 12 ، سردار ٹائون اور بائی پاس روڈ کے قریب گندگی کے ڈھیر لگے پڑے ہیں۔ نالیاں گندے پانی سے اٹی پڑی ہیں۔ نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیں۔ شہریوں نے ٹی ایم او کروڑ کو متعدد بار آگاہ کیا لیکن ٹی ایم او کروڑ لمبی تان کر سو گیا اور شہریوں کو سیاسی سفارش کروانے کا مشورہ دیتا رہا۔
شہریوں امجد علی ، انتظار شاہ ، عبدالعزیز چشتی ، ارشاد شاہ ، شیدی لال ، زاہد محمود ، محمد حسن ، نظام الدین نے ٹی ایم او کی جانب سے سستی اور لا پرواہی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی سی او لیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔