کروڑ لعل عیسن : کروڑ پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 7 افراد گرفتار

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کروڑ پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 7 افراد گرفتار، نقدی، موبائل فون ، تاش اور لڈو برآمد، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کروڑ پولیس نے اللہ بخش لوٹھڑ کے گھر چھاپہ مار کر محمد فاروق اعوان ، اشفاق عرف شاکا ، محمد شریف ، مشتاق احمد ، نصراللہ ، محمد قدیر ساکنان کروڑ اور شاہنواز سکنہ فیصل آباد جو کہ جوأ کھلینے میں مصروف تھے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

اور 11 ہزار 3 سو روپے نقدی رقم ، 5 عدد موبائل ، 1 عدد کمبل ، 1 عدد لُڈو ، 52 تاش ، 8 چھکے اور 12 گوٹیاں قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

Arrested

Arrested