کروڑ پولیس نے ملزمان سے موٹرسائیکل، طلائی زیور اور نقدی بر آمد کر لی

کروڑ لعل عیسن : کروڑ پولیس نے ملزمان سے موٹرسائیکل، طلائی زیور اور نقدی بر آمد کر لی۔ تفصیل کے مطابق چکنمبر 80-B/TDA کے مختیار حسین نے اپنے قریبی رشتہ داروں خدا بخش، حق نواز ساکنان نوتک کے خلاف مقدمہ ردج کروایا تھا کہ ان کے رشتہ دار جن کا ان کے گھر آنا جانا تھا ملنے کیلئے گھر آئے اور رات میں جب گھر والے سوئے ہوئے تھے تو ملزمان موٹر سائیکل سپر پاور، ایک تولہ طلائی زیور اور 5 ہزار 6 سو 80 روپے کی نقدی لے کر فرار ہو گئے تھے۔

پویس نے ملزمان سے کاروائی کے بعد مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔