کروڑ کے نواحی علاقے چونی دربار کے قریب سے 28 سالہ نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد
Posted on March 22, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: کروڑ کے نواحی علاقے چونی دربار کے قریب سے 28 سالہ نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد۔ اطلاع کے مطابق مقتول کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہو سکتا ہے۔ مقتول نے جو کپڑے پہنے ہوئے ہیں ان پر ڈی آئی خان کے ٹیلر ماسٹر کی چِٹ موجود ہے۔
پولیس تھانہ کروڑ نے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش لاوارث قرار دے کو ٹی ایم اے کے حوالے کر دی جسے لاوارث قرار دے کر دفنا دیا گیا۔ منہ پر داڑھی اور دبلی پتلی جسامت کے نوجوان کے سر اور جسم پر تشدد کر کے ہلاک کیا گیا۔ تفشیش جاری ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com