اسلام آباد (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی کی جانب سے بار بار سرحد پار کارروائی کی دھمکی دینا اقوا متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہے۔
عالمی برادری بھارتی دھمکیوں کا نوٹس لے ورنہ پاکستان کی فورسز اور عوام منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے بھارت کو دہشت گردی ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں صرف ایک قسم کی دہشت گردی ہے جو بھارت کی ریاستی دہشت گردی ہے۔
ملیحہ لودھی نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پر بھی تنقید کی۔