سرحد پار سے حملے ختم کرنے کیلئے پاکستان کو سخت جواب دینا ضروری ہے: بھارتی وزیر دفاع کی بڑھک

Cross-Border

Cross-Border

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کےخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پار سے حملوں کو ختم کرنے کےلئے پاکستان کو سخت جواب دینا ضروری ہے۔

لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران منوہر پرےکر نے کہا کہ مسلح افواج میں 17 فی صد افسران کی کمی ہے۔ حکومت نے دس سال کے اندر تمام خالی آسامیوں کو پر کرنے کا ہدف مقرر کےا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر سال اےک فیصد اضافی افسر بھرتی کر رہی ہے اگلے دس سالوں میں افسران کی کمی کا مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔