سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر تھائی لینڈ کے وزیر اعظم اور وزیر دفاع جنرل پرایوت چان اوچا آئندہ منگل اور بدھ کو مملکت کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہے کہ یہ دورہ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ اس دورے کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک رابطہ کاری اور مشترکہ امور میں مشاورت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ دورہ مملکت کی جانب سے مشترکہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ رابطے کے پُل بنانے کی خواہش کا اظہار ہے۔