ابوظہبی (جیوڈیسک) ملالہ یوسفزئی نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر شیخ محمد بن زاید نے تعلیم اور امن کے لیے کام پر ملالہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ملالہ یوسفزئی نے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جاتے ہوئے یو اے ای میں قیام کیا، اس دوران انہیں ابوظہبی کے شاہی محل میں مہمان کی حیثیت سے بلایا گیا۔
جہاں ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پرملالہ یوسفزئی کے ساتھ ان کے والدین بھی موجود تھے۔ شیخ محمد بن زاید نے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام پر ملالہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملالہ نے انتہاپسندی کے خلاف مثالی جرات کا مظاہرہ کیا،امن اور محبت کے مشن میں تمام لوگ ملالہ کا ساتھ دیں۔