خام تیل کے درآمدی بل میں دو گنا اضافہ

Pakistan

Pakistan

پاکستان (جیوڈیسک) گزشتہ پانچ سالوں میں توانائی کی طلب میں اضافے کے باعث ایندھن کے امدادی بل میں دوگنا
اضافہ ریکارڈ کیا گیا، توانائی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہیاور طلب میں مسلسلاضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بجلی کی پیداوار کے لئے فرنس آئل درآمد کیا جا تاہے۔

گزشتہ پانچ سالوں میں بجلی بنانے کے ایندھن کا درآمد بل میں دگنا اضافہ ریکارڈ گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق سال دوہزارسات میں پاکستان نے چھ ارب اکیاسی کروڑ ڈالر مالیت کا تیل درآمد کیا تھا جو کہ سال دوہزار بارہ کے اختتام پر تیرہ ارب تریسٹھ کروڑ ڈالر تک جا پہنچا ہے۔عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق آئندہ پانچ سالوں میں ایندھن کا درآمدی بل پندرہ ارب ڈالر تک بڑھ جانے کا امکان ہے۔

\