خام تیل کے درآمدی بل میں کمی

Oil

Oil

رواں مالی سال میں خام تیل کا درآمدی بل مقررہ ہدف سے کم رہنے کی توقع ہے، تفصیلات کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل کا حجم سترہ ارب چوبیس کروڑ ڈالر رکھا تھا۔

جو معاشی سرگرمیوں میں کمی کے باعث پندرہ ارب ڈالر بیس کروڑ ڈالر رہا، ڈیزل کی کھپت میں رواں مالی سال پچاس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،آئندہ مالی سال کا بجٹ تیار ہے اور حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل کا تخمینہ پندرہ ارب پچاس کروڑ ڈالر رکھا ہے