خام تیل کی درآمد، ادویات اور پنشنرز آمدن پر ٹیکس چھوٹ برقرار

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں طے پایا کہ پنشنرز کی آمدن، خام تیل کی درآمد اور جان بچانے والی ادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رکھی جائے۔

ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ایس آر اوز پر نظرثانی کا عمل اکتیس دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔

انکم ٹیکس، کسٹمر اور سیلز ٹیکس سے متعلق متعدد ایس آر اوز واپس لے جائیں گے جبکہ اگلے تین سال کے دوران تمام غیر ضروری ایس آر اوز واپس لیے جائیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف کو بعض ایس آر اوز برقرار رکھنے پر قائل کیا جائے گا۔