کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں مقامی سطح پر خام تیل کی پیداوار 13 فیصد اضافے سے 86 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق مالی سال 2013-14 کے دوران مقامی سطح پر خام تیل کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 13 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
مالی سال 2012-13 میں تیل کی مقامی پیداوار 76 ہزار بیرل یومیہ تھی جو مالی سال 2013-14 کے دوران اوسطاً 86 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔ جون 2014 کے مہینے میں خام تیل کی مقامی پیداوار 22 فیصد اضافے سے 98 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔
جو مقامی سطح پر خام تیل کی بلند ترین پیداواری سطح بتائی جاتی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران گیس کی پیداوار 2 فیصد کمی سے 3984 ملین کیوبک فٹ رہی مالی سال 2012-13 کے دوران 4081 ملین کیوبک فٹ یومیہ رہی تھی۔