خام تیل کی قیمت 2009 کے بعد پہلی بار 50 ڈالرفی بیرل سے بھی نیچے گرگئی

Crude Oil

Crude Oil

لندن (جیوڈیسک) عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری ہے جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت مئی 2009ء کے بعد سے پہلی بارکم ہوکر 50 امریکی ڈالرفی بیرل ہو گئی ہے۔ بدھ کو ہونیوالی تجارت کے ابتدائی رجحان کے پیش نظرتیل کی قیمت میں فی بیرل ایک ڈالرسے بھی زیادہ کمی واقع ہوئی اور اب یہ 49.92 ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں عالمی معیشت کی ترقی کی رفتار میں سست رفتاری اور تیل وگیس کی

فراہمی میں اضافے کے سبب انکی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ امریکا میں تیل کی قیمت پہلے ہی 50 ڈالر فی بیرل سے نیچے جاچکی تھی۔ ادھرتیل برآمد کرنیوالے ممالک کی تنظیم اوپیک پیداوار میں کمی کیخلاف ہے۔ سی ایم سی مارکیٹس کے تجزیہ نگار مائیکل ہیوسن نے کہاکہ ہمیں اوپیک کیجانب سے پیداوار پر کنٹرول کی کوئی علامت نظر نہیں آرہی ہے، اس لیے آنے والے ہفتوں میں اسکی قیمت میں مزیدکمی آئے گی اور یہ 40 ڈالرفی بیرل کی جانب آئے گا۔