نیویارک (جیوڈیسک) خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ جاری ہے، عالمی مارکیٹ میں فی بیرل قیمت 6 سال کی نئی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت تینتالیس ڈالر، اٹھاون سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے
گزشتہ 6 ماہ کے دوران عالمی تیل کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی ہوچکی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق فی بیرل قیمت آئندہ چند ہفتوں میں 40 ڈالر کی سطح تک گرنے کے امکانات ہیں۔