خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ ،فرنس آئل کی قیمت میں بھی کمی
Posted on December 2, 2014 By Geo2 Webmaster کاروبار, کراچی
Crude Oil
کراچی (جیوڈیسک) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باعث مارچ سے اب فی ٹن فرنس آئل بھی 25 فیصد سستا ہوچکا ہے۔
رواں سال مارچ سے اب تک فرنس آئل کی فی ٹن قیمت 83 ہزار روپے سے کم ہوکر 60 ہزار روپے کے قریب آ چکی ہیں۔
ملک میں فرنس آئل کی سالانہ کھپت 90 لاکھ ٹن ہے جس میں سے 22 لاکھ ٹن آئل مقامی ریفائنریز سے حاصل ہوتا ہے جبکہ بقیہ درآمد کرنا پڑتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتیں گھٹ جانے سے ان پاور پلانٹس کی پیداواری لاگت کم ہو گی جو فرنس آئل سے بجلی پیدا کرتے ہیں۔