عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 47 ڈالر 16 سینٹ فی بیرل پر آ گئی

Oil Prices

Oil Prices

نیویارک (جیوڈیسک) منڈی میں کاروبار کے دوران خام تیل ڈبلیو، ٹی، آئی کی قیمت میں ایک ڈالر بیس سینٹ فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی قیمت سینتالیس ڈالر سولہ سینٹ فی بیرل پر آ گئی جو مارچ دو ہزار نو کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی کم ترین قیمت ہے۔

تیل کی قیمتوں میں اب تک پینتالیس فیصد سے زائد کی کمی ہو چکی ہے۔