خام تیل کی قیمت 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Posted on June 10, 2016 By Mohammad Waseem کاروبار, کراچی
Crude oil
کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 8 ماہ کی بلند ترین سطح 52 ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے جس کے باعث اس کی قیمت 8 ماہ کی بلند ترین سطح 52 ڈالر فی بیرل کی حد عبور کر چکی ہے۔
اس وقت امریکی خام تیل کی قیمت 50 سینٹس اضافے سے 51 ڈالر جبکہ برٹش خام تیل یا برنٹ کروڈ آئل 52 ڈالر 65 سینٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق نائجیریا میں کشیدگی اور امریکا کی جانب سے خام تیل کی کم سپلائی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔