خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

Crude oil

Crude oil

نیویارک (جیوڈیسک) عالمی تیل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کو معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

تیل کے ذخائر میں کمی اور ریفائنریز کی سرگرمیوں میں اضافے کی اطلاعات نے تیل مارکیٹس پر مثبت اثرات مرتب کئے تاہم جاری دباؤ سے باہر نہ نکل سکی۔

نیویارک مرکنٹائل میں یوایس کروڈ کی دسمبر کے سپلائی 29 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 40.96 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ کروڈ 23 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 43.92 ڈالر فی بیرل میں بک ہوا۔