خام تیل کی پیداوار میں کمی ،اوپیک ممالک میں اتفاق نہ ہوسکا

OPEC

OPEC

ویانا (جیوڈیسک) گرتی ہوئی قیمتوں کو سہارا دینے کے لیے خام تیل کی پیداوار کم کرنے پر تیل ایکسپورٹ کرنیوالے ممالک کے درمیان اتفاق نہ ہوسکا۔نان ممبر ممالک روس اور میکسیکو نے بھی فی الحال پیداوار کم نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

جون سے اب تک عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 30 فیصد سے زائد تک گر چکی ہیں ۔اوپیک کے اجلاس سے قبل وینا میں ہونی والی رکن ممالک کی ملاقات کے حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئل ایکسپورٹ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ تو چاہتے ہیں۔

لیکن خام تیل کی پیداوار کم کرنے کے لیے متفقہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے ۔نان ممبر ملک روس جس کا عالمی سطح پر تیل کی پیداوار میں حصہ 10 فیصد ہے کا کہنا ہے کہ وہ بھی اتنی جلدی خام تیل کی سپلائی میں کمی نہیں کرسکتا۔