فیصل آباد (کرائم رپورٹر) ضلع کو نسل چوک میں احتجاج کرنے والے سجاد انجم نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے اس کے براد نسبتی امام مسجد محمد مذمل رہائشی ہمایوں ٹائون جڑنوالہ نے اس کے بیٹے کے عوض مکان مانگ لیا ہے۔
احتجاج کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ اس کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا اور اس نے بچے کی حوالگی کا کیس عدالت میں دائر کردیا تو اس کی بیوی کے بھائی نے متعدد تھانوں میں درخواستیں دیکر بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور گزشتہ روز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مجھے راستے میںروک کر دھمکی دی کہ ہماری بات مان جائو مکان ہمارے نام لگوادو بچے کا کیس واپس لے لینگے۔
پولیس کو درخواست دینے کے باوجود پولیس کا رروائی نہیں کر رہی سجادانجم نے بتایا کہ وہ بچے کو مکان کے عوض فروخت نہیں کر یگا بلکہ عدالت میں پیش کرکے ساری کہانی عدالت میںبیان کریگا۔