لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پر اسرار طور پر آگ سے جھلس کر ہلاک ہونے والی سی ایس پی آفیسر نبیہہ کی ڈائری تحقیقاتی اداروں کو مل گئی۔ ڈائری میں نبیہہ کی ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر سے خودکشی ثابت ہوتی ہے۔
نبیہہ کی تحر یر میں ہے کہ عمر نامی دوست نے مجھ سے دھوکا کیا ہے۔ عمر اب میرا فون بھی نہیں اٹھاتا، میں اب زندگی سے تنگ آ گئی ہوں۔
میں نے پٹرول منگوا لیا ہے، اور زندگی ختم کرنے لگی ہوں۔ تحریر کو فرانزک معائنے کیلئے بھجوا دیا گیا۔ عمر تک پہنچنے کیلئے نبیہہ کے فون کا ڈیٹاحاصل کر لیا گیا اور نبیہہ کا فون قبضے میں لے لیا گیا۔