سی ایس ایس نتائج کا اعلان، صرف 3.3 فیصد امیدوار کامیاب

Exams

Exams

اسلام آباد (جیوڈیسک) سی ایس ایس 2014 کے تحریری امتحانات میں صرف 3.3 فیصد کامیابی کے تناسب نے ایک بار پھر جہاں ہمارے نظام تعلیم پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں وہاں وفاقی کابینہ بھی جواب دہ کہ ایک سال سے سی ایس ایس کے نئے اسکریننگ ٹیسٹ کے نظام پرکوئی فیصلہ کیوں نہیں کرسکی۔

سی ایس ایس 2014 کے نتائج کے مطابق سی ایس ایس امتحان کے لئے 24640امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 13170 نے تحریری امتحان دیا تھا جب کہ امتحان پاس کرنے والوں کی کل تعداد صرف 439 ہے۔

جس میں 294 مرد اور 145 خواتین امیدوار کامیاب ہوئیں۔ امیدواروں سے کہا گیاکہ تحریری امتحان پاس کرنے والوں کا میڈیکل اور نفسیاتی ٹیسٹ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ جب تک نیا چیئرمین ایف پی ایس سی تعینات نہیں ہوتا ان کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز نہیں ہوسکیں گے۔