سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی کارروائی، دہشتگرد گرفتار
Posted on December 17, 2015 By Zulfiqar Ali مقامی خبریں
Arrested
بنوں (جیوڈیسک) سی ٹی ڈی بنوں ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ جس کے قبضہ سے تین کلوگرام بارودی مواد برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی بنوں ریجن سے جاری بیان کے مطابق کارروائی کسکی اخواندان کے علاقہ میں کی گئی جہاں سے صداقت اللہ نامی دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا۔
دہشتگرد کا تعلق پشاور کے علاقہ بدھ بیر سے ہے، جس کے قبضہ سے 3 کلوگرام بارودی مواد برآمد ہوا۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔