پشاور (جیوڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے نواحی علاقہ متھرا میں کاروائی کرتے ہوئےایک بھتہ خورکو گرفتار کر لیا۔ بھتہ خور کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔
سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق کارروائی نواحی علاقہ متھرا میں کی گئی۔ اس دوران غلام قادرنامی بھتہ خورکو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق بھتہ خور ایک کالعدم تنظیم کے لئے کام کرتا ہے اور کئی بار بھتے کی رقم ہمسایہ ملک منتقل کر چکا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم پولیس کو متعدد کیسز میں مطلوب تھا۔