چترال : سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر

Chitral Floods

Chitral Floods

چترال (جیوڈیسک) چترال میں سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی بسر کر رہے ہیں اورامداد کے منتظر ہیں۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق مکئی ، کپاس ، گنے اور چاول کی کاشت کے بیش تر علاقوں میں آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔ چترال میں بمبریت، آرندوکش کے سیلاب متاثرین گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔

لیکن کئی روز سے جاری بارشوں کے بعد راستے بند ہیں جس کی وجہ سے حکومت اور فلاحی تنظیموں کی طرف سے ملنے والی امداد متاثرین تک نہیں پہنچ نہیں پارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھنے کی توقع ہے۔