کیوبا (جیوڈیسک) کے صدر نے وینزویلا ا اور دیگر لاطینی امریکہ کے ممالک کی جانب سے امریکی جاسوس ایڈورڈ اسنوڈن کو پناہ دینے کی پیشکس کا خیر مقدم کرتے ہوئے امریکہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
صدر روال کاسٹرو کا کیوبا کی قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وینیزویلا اور دیگر لاطینی امریکی ممالک آزاد ہیں اور کسی کو بھی پناہ دے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی پالیسیوں اور اس کی جانب سے وینزویلا کو اقتصادی پابندیوں کی دھمکیوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ تاہم صدر کاسٹرو نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اگر اسنوڈن نے کیوبا سے پناہ کی درخواست کی تو اس صورت میں انکی حکمت عملی کیا ہوگی۔