کیوبا میں ہیضہ کی وبا پھیلنے سے 417 افراد متاثر

Cuba

Cuba

کیوبا (جیوڈیسک) کیوبا کے دارالحکومت ہوانا اور تین دیگر صوبوں میں ہیضہ کی وبا پھوٹ پڑی ہے جس سے 417 افراد متاثر ہو گئے ہیں، متاثرین میں یورپی سیاح بھی شامل ہیں۔ ہیضہ کی وبا کیباعث کیوبا کے دارالحکومت کے علاوہ دو صوبوں سانتیاگو اور کیما گوئے میں بڑی تعداد میں لوگ ہسپتالوں میں جا پہنچے۔

گزشتہ چند دنوں میں 417 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 163 کی حالت نازک ہے جبکہ بین الاقوامی ذرائع میں 3 افراد کی ہلاکت بھی رپورٹ کی گئی ہے، یورپ اور لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے 11 سیاح بھی اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔