ہوانا (جیوڈیسک) ہوانا کیوبا میں قدیم کاروں اور موٹر سائیکلوں کی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں سابق فارمولا ون ڈرائیور ڈیوڈ مارشل نے بھی شرکت کی۔ دارالحکومت ہوانا میں ہونے والی نویں اینٹک آٹو موبیل ریلی میں ساٹھ نایاب کاروں اور پندرہ موٹر سائیکلوں نے حصہ لیا۔
گاڑیوں نے 70 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ فارمولا ون ڈرائیور مارشل نے ریلی میں شامل پرانی گاڑیوں کے مالکوں کی تعریف کی جنہوں نے انہیں انتہائی احتیاط سے رکھا ہے۔ اس بار ریلی میں شرکت کرنے والی پانچ بہترین کاروں اور تین موٹر سائیکلوں کو انعام دیا جائے گا۔