کیوبا: لیجنڈ فٹبالر میرا ڈونا کی فیڈل کاسترو سے ملاقات

My Dona Diego

My Dona Diego

کیوبا(جیوڈیسک)فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میرا ڈونا کے دورہ کیوبا کو میڈیا نے بھرپور کوریج دی۔ سابق رہنما فیڈل کاسترو کے ساتھ پرجوش ملاقات کو خاص اہمیت دی گئی۔کیوبا باون سالہ ماضی کے عظیم فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا ان دنوں کیوبا میں ہیں۔

لیجنڈ کھلاڑی نے اپنے حالیہ دورہ میں کیوبا کے سابق رہنما فِیڈل کاسترو سے ملاقات کی۔ مقامی میڈیا نے اس ملاقات کو بھرپور کوریج دی اور بعد میں عوام الناس کے لیے تصاویر بھی جاری کر دیں۔

ماضی کے سپر اسٹار سے ملاقات کے لیے فِیڈل کاسترو نے نیلی اسپورٹس جیکٹ پہن رکھی تھی بعد میں میرا ڈونا نے ایک پروقار تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس میں سپر اسٹار نے اسٹائل مار کر پرستاروں کے دل جیت لیے۔