کیوبا دہشتگردی کے حامی ممالک کی فہرست سے خارج، اوباما کی منظوری

Barack Obama

Barack Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے کیوبا کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی لسٹ سے خارج کرنے کی حمایت کر دی ہے۔

صدر باراک اوباما نے اس بات کا عندیہ ظاہر کیا ہے کہ کیوبا کو اُن ممالک کی فہرست سے خارج کیا جائے گا۔ جن پر دہشتگردی کی سرکاری سر پرستی کے الزامات ہیں۔

اس سلسلے میں صدر اوباما نے ایک رپورٹ کانگریس کو بھجوادی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کیوبا نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران عالمی دہشت گردی کے فروغ اور اس کی حمایت کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے لہذا اسے اس فہرست سے خارج کردیا جائے۔