کیوبا آج اپنے لیڈر فیڈل کاسٹرو کو سپرد خاک کر رہا ہے
Posted on December 5, 2016 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
Fidel Castro Buried
کیوبا (جیوڈیسک) کیوبا آج اپنے لیڈر فیڈل کاسٹرو کو سپرد خاک کر رہا ہے۔
کاسٹرو کی راکھ کو ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک گھمانے کے بعد سانٹیاگو میں لایا گیا ہے جہاں جنازے کی رسومات ادا کی جائیں گی۔
سانٹیاگو کے شہریوں نے جوق در جوق ان شاہراہوں کا رخ کیا جہاں سے کاسٹرو کے جنازے کو گزارا جانا تھا۔
ہاتھوں میں کیوبا کے پرچم اٹھائے ہوئے ہزاروں شہریوں نے “فیڈل زندہ باد” کے نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ وفات کے فوراً بعد کاسٹرو کی میت کو جلا دیا گیا اور ایک خصوصی تقریب کے ساتھ پورے ملک میں گھمایا گیا۔
ان کی راکھ کو سانٹیاگو میں سرکاری تقریب کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com