واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن میں سفارتخانہ کھلنے کے بعد کیوبا نے امریکا سے اقتصادی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیاہے۔
کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈ ریگ نے کہاکہ امریکا اور کیوبا کے حقیقی تعلقات امریکی اقتصادی اور مالی پابندیاں ہٹانے کے بعد قائم ہونگے ،برونو نے کہاکہ وہ توقع کرتے ہیں کہ امریکا کیوبا سے انسانی حقوق سمیت تمام پابندیاں ہٹا دے۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ دونوں ملکوں میں سفارتخانے کھلنا آغاز ہے، مناسب وقت پر کیوباپر سے دیگر پابندیاں بھی ختم کردی جائیں گی۔