ہوانا (جیوڈیسک) کیوبا کے مغربی علاقوں میں تیز بارشوں نے تباہی پھیلا دی ہے۔ مکانات پانی میں ڈوب گئے اور کئی ایکڑ پر پھیلی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ کیوبا کے مغربی شہروں میں تیز بارشوں کے بعد سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ جبکہ کئی مرکزی شاہراہیں بھی پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ جس سے آمدورفت کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے متاثر ہونے والے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔