تحریر: کنول خان کھیرے کو سبزی کہا جاتا ہے۔۔۔ لیکن اہل مغرب کے رہنے والے اسے پھل قرار دیتے ہیں چونکہ کھیرا بیلوں پہ اگتا ہے اس لیے اسے بیلوں والا پھل بھی کہا جاتا ہے اور اس کے علاوہ بہت سے لوگ اسے سبزی بھی کہتے ہیں۔ کھیرا سب سے پہلے شمال ہندوستان میں کاشت کیا گیا تھا اور بعد میں ایشائ، یورپ اور افریقی ممالک میں۔۔۔ کھیرے میں پانی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جسکا تناسب تقریبا 96 فیصد ہے اس کے علاوہ کھیرے میں وٹامن سی کثیر تعداد میں پایا جاتا ہے۔ * اقسامکھیرا مختلف جسامت اور شکلوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں کھیرے کی تقریبا 100 اقسام فروخت کی جاتی ہیں۔ کیھرے کی کاشت کا دو تہائی حصہ کھانے کے کام آتا ہے جبکہ باقی دوسرے کھانوں میں مثلا چٹنی ? اچار ? اور سوپ بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ جب کہ پاکستان میں کھیرے کی دو اقسام پائی جاتی ہیں۔
1) دیسی کھیرا 2) ولائتی کھیرا
* خصوصیات کھیرا چونکہ ٹھنڈی سبزی یا پھل ہے اس لیے بہت زیادہ گرمی میں جسم کی گرمی دور کرنے کے ساتھ ساتھ سوزش دور کرنے کے لیے بھی دیسی دواؤں میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔
کھیرا جلد کے داغ دھبوں کو دور کرنے اور انہیں جاذب اور پرکشش بنانے میں مدد دیتا ہے۔
جلد سے جھریاں غائب کرتا ہے۔
گھٹیا اور جوڑوں کے درد کے علاج میں کھیرا استعمال کیا جاتا ہے۔
گرمی میں جلد کی سرخی کم کرتا ہے۔
پھیپھڑے اور سینے کے امراص میں بھی کھیرا بہت مفید ہے۔
Benefits
* فوائد
جاپان کی ایک تحقیق کا مطابق کھیرے میں ایسے وٹامنز پائے جاتے ہیں جو معدہ کی جلن تیزابیت سے بچاتے ہیں۔
کھیرے کے ا ستعمال سے تیزابیت اور السر سے بچاؤ ممکن ہے۔
نہار منہ ایک گلاس کھیرے کا جوس پینے سے نہ صرف آپ کے جسم کو طاقت ملتی ہے بلکہ یہ موٹاپے کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
کھیرا کولیسڑول اور بلڈ پریشر کر کنڑول کرتا ہے۔
کینسر جیسے مرض کی روک تھام میں مدد فراہم کرتا ہے۔
جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔
*جلدی مسائل کھیرا جلدی مسائل کے لیے بہت کار آمد سبزی \ پھل ہے۔
عام طور پر کھیرے کو آنکھوں کی چمک بڑھانے اور سوجن ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
کھیرا جلد پر کلنزنگ ،چکناہٹ پیدا کرنے اور جسامات کو تنگ کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
کھیرے کی سلائس بنا کر انہیں جلد پر ملنے سے جلد
کے مسائل میں بڑی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔
دھوپ سے جل جانے کے بعد جلی ہوئی جلد پر کھیرے کے ٹکڑے ملنے سے فوری آرام آتا ہے۔
کھیرا دن کے کھانے کے ساتھ بطور سلاد استعمال کیا جاتا ہے۔اسے تازہ بھی کھایا جاتا ہے اور بعض جگہوں کے رہنے والے کھیرے کو سرکے کے اچار میں ڈال کے بھی کھانا پسند کرتے ہیں۔