چوہھدری نثار کی ایک اور نشست خطرے میں

Cuhhdry Nisar

Cuhhdry Nisar

راولپنڈی (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے راولپنڈی کی صوبائی نشست پی پی چھ سے چوہدری نثار علی خان کی جیت کو بھی چیلنج کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی پی چھ سے ن لیگ کے کامیاب امیدوار چوہدری نثار علی خان نے پریزائڈنگ افسر اور پولنگ اسٹاف کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر دھاندلی کی۔

جو الیکشن نتائج سے بھی ظاہر ہوتی ہے ۔ این اے باون میں کل ڈالے گئے ووٹ دو لاکھ انسٹھ ہزار چھ سو تیر ہ ہیں جبکہ حلقہ پی پی پانچ اور پی پی چھ میں ڈالے گئے کل ووٹ دو لاکھ ستاون ہزار دو سو چھہتر ہے ۔ اسطرح دونوں کے درمیان تیئس سو پچپن ووٹوں کا فرق ہے۔

پی پی چھ پرکامیاب امیدوار چوہدری نثار علی خان نے اکیاون ہزار سات سو چھیاسٹھ جبکہ واثق قیوم عباسی نے انچاس ہزار دو سو انسٹھ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ اس طر ح دونوں کے درمیان تقریبا دو ہزارووٹوں کا فرق ہے۔اس لئے دوبارہ گنتی کرائی جائے۔ چوہدری نثار علی خان پی پی سات سے بھی دوبارہ گنتی میں شکست سے دوچار ہوچکے ہیں۔