چوہڑجمالی، بچے سے زیادتی کی کوشش پر ملزم گرفتار

Arrested

Arrested

چوہڑ جمالی (جیوڈیسک) چوہڑ جمالی کے قریب درگاہ شاہ یقیق پر 9سالہ بچے مہر علی ماکھڑو سے زیا دتی کو شش پر ملزم حسین بارن کو گرفتار کرلیا گیا، بچے کو چوہڑ جمالی رورل ہیلتھ سینٹر لایا گیا، اس موقع پر مہر علی ماکھڑو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مویشی چرانے جارہا تھا کہ اسمٰعیل بارن، حاجی بارن اور حسین بارن نے اسے پکڑکر تشدد کیا اور زبردستی کرنے کی کوشش کی جس پر میں نے شور مچایا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے

چوہڑ جمالی تھانے میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے، دوسری جانب حسین بارن نے میڈیا کو بتایا کہ شاہ یقیق پر میری دکان سے مہر علی ماکھڑو ہر دوسرے دن چوری کرتا تھا جس پر ہم نے تھپڑ مار کر اسے والدین کے حوالے کیا جنہوں نے ہم پر زیادتی کا الزام لگا دیا۔