کراچی (اسٹاف رپورٹر) فردوس اتحاد اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ قائد اعظم نیشنل بنک کپ سائیکل ریس ضلع ملیر کے غلام حسین 56کلو میٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 22منٹ 29سکینڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ ضلع جنوبی کے نعیم بلوچ نے دوسری اور ضلع غربی کے شاہ ولی اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ریس کا آغاز کمشنر کراچی آفس سے ہوا سائیکل ریس کا افتتاح معروف اسپورٹس آرگنائزر پروفیسر احمد شیخ نے کیا ۔ریس کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی نیشنل بنک آف پاکستان کے اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافی اور دیگر سائیکلسٹ میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس اسد خان نے اعلان کیا کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لئے نیشنل بنک رواں سال مارچ میں کھیلوں کی قومی کانفرنس منعقد کریگا جس میں کھیلوں کے مسائل اور کے حل کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں گے اس موقع پر انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لئے نیشنل بنک اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور ہمیشہ کھلاڑیوں کے تعاون سے کرتا رہے گا۔
Quaid Azam Cycle Race
انہوں نے کہا کہ نیشنل بنک 23مارچ یوم پاکستان،14اگست،یوم آزادیاور 25دسمبر،یوم قائد اعظم پر سائیکل ریس کا انعقاد کرے گا اویس اسد خان نے کہاکہ جب تک میں اس منصب پر فائض ہوں کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی ہر سطح پر جاری رکھوں گا انہوں نے کھلاڑیوں سے کہاکہ وہ جس جگہ اور جس مقام پر بھی ہوں قائد اعظم کے رہنماء اصول ایمان ،اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا رہیں اویس اسد خان نے کہاکہ میری اولین کوشش ہوگی کہ 2017ء کا سال جس کا آغاز آج نیشنل بنک کے کھیل کے مقابلے سے کیا ہے یہ سال ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ کھیلوں کی ترقی اور فروغ کا سال ہو انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلا یا کہ انشااللہ نیشنل بنک کا اس میں کلیدی کردار ہوگا قبل ازیں ریس کے چیف آرگنائزر نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان،پروفیسر عائشہ ارم ،انٹر نیشنل سائیکلسٹ عاصمہ بروہی ،جاوید خان ،باران بلوچ ،حاجی عبدالجلیل نے بھی خطاب کیا اس موقع پر حاجی غلام محمدخان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے وکٹ کیپر اوپنر بلے باز امتیاز احمد کے انتقال پر ان کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ جاری کردہ۔میڈیا کوارڈینٹر