لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر حکومت کو باؤنسر مار دیا، کہتے ہیں کیا کرکٹ میچ ساٹھ ہزار پولیس اہلکاروں کے ساتھ کھیلا جاتا ہے؟۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر کئی بار پی ٹی آئی کے جلسے منسوخ کرائے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرفیو لگا کر شام اور عراق میں بھی کرکٹ میچ کرایا جا سکتا ہے، لاہور بند کرا کے پی ایس ایل فائنل کرانا احمقانہ فیصلہ ہے۔