میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے اورعلاقے میں کرفیو نافذ ہے۔ نقل مکانی کرنے والوں کا آج پہلا روزہ ہے۔
شدید گرمی میں روزےدارراشن کے حصول کے لئے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں۔ بنوں میں نقل مکانی کرنے والے متاثرین گرمی اور روزے میں راشن کے حصول کے لئے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ اس گرمی میں اور خیمے میں رہنے کی وجہ سے انہیں اپنے گھروں میں گذارے ہوئے رمضان کی یاد آرہی ہے۔ شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ ہے۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے۔
کہ اب بھی بہت سے لوگ وہاں محصور ہیں۔ حکومت رہ جانے والے افراد کی فوری منتقلی کو یقینی بنائے۔ وفاق کی طرف سے فی خاندان 12 ہزار روپے دیئے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نے دورہ بنوں کے موقع پر 20 ہزار کا اعلان کیا تھا جس پر ابھی تک عمل نہیں ہوا۔