زرمبادلہ ذخائر میں 98 لاکھ ڈالر کا اضافہ

Dollars

Dollars

کراچی (جیوڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 98 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 15 مئی کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 73 کروڑ93لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 17 ارب 74 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ ہفتے بیرونی قرضوں کی مد میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں۔

جس کے نتیجے میں مرکزی بینک کے ذخائر 3 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کمی سے 12 ارب 54 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 12ارب 51 کروڑ 17 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 18 کروڑ 94 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 23 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔ اس عرصے میں کسی قسم کے قابل ذکر انفلوز ریکارڈ نہیں کیے گئے۔