کرنسی کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالا ملزم گرفتار

FIA

FIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) کرنسی کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالا ملزم گرفتارایف آئی اے نے چھاپے کے دوران کرنسی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم میرولی سکنہ کوہاٹ کو 26 موبائل پلازہ راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ملزم کے قبضہ سے 2 لاکھ سے زائد کی کرنسی برآمد کر لی گئی ملزم کو تھانہ اقبال ٹائون منتقل کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا۔