کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے گورنر اشرف محمود وتھرا اور ڈی جی ایف آئی اے محمد املیش کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں غیرقانونی طور پر پیسے کی منتقلی کی روک تھام کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔
مرکزی بنک کے مطابق ایف آئی اے اور اسٹیٹ بنک کے درمیان کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اہم معاہدہ طے پا گیا ہے جس کی بدولت دونوں ادارے کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث افراد اور غیرقانونی کرنسی آپریٹرز کے خلاف کارروائی کر سکیں گے۔