فیصل آباد (جیوڈیسک) سلیمی چوک میں چھوٹی اناسی کے رہائشی 7 سالہ فرحان ہاتھ کھمبے سے چھوتے ہی دم توڑ گیا، ورثا نے احتجاجا روڈ بلاک کر دیا چھوٹی اناسی میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 7 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا متوفی کے ورثا نے بچے کی ہلاکت پر روڈ بلاک کر کے فیسکو انتظا میہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چھوٹی اناسی سلیمی چوک میں 7 سالہ فر حان کا ہاتھ بجلی کے کھمبے کے ساتھ چھو گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔متوفی کے ورثا نے اسکی ہلاکت پر روڈ بلاک کرتے ہوئے فیسکو انتظا میہ کے خلاف احتجاج کیا تاہم پولیس افسران نے مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشر کیا۔