لاہور : سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلا لی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اسرائیل کے خلاف جہاد فرض ہو چکا ہے۔مسلم اُمہ متحدہو کر اسرائیل کے خلاف مشترکہ جد وجہد کا اعلان کرے اور مظلوم فلسطینیوں سمیت دنیا بھر کے انسانوں کو اسرائیل جیسے ناسور سے نجات دلوائی جائے۔ اسرائیل ایک بین الاقوامی دہشت گرد ہے اور دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہئے۔
نہتے فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام کیاجارہا ہے مگرعالمی امن کے نام نہاد ٹھیکیدارآنکھیں اور کان بند کئے بیٹھے ہیں ،اسرائیل کی کھلم کھلا دہشت گردی دنیا کو کیوں نظرنہیں آتی؟ عالمی برادری اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں نہتے فلسطینیوں کو اسرائیلی دہشت گردی سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی حکومت سے بھی اپیل کی کہ وہ مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا مؤثرکردار ادا کرے۔
پوری دنیا میںمسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے۔حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ پوری اُمت مسلمہ متحد ہوکر اپنے تحفظ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنائے۔ہمیںاپنے خلاف کی جانے والی سازشوں کو سمجھنا ہوگا اور ان کو ناکام بنانے کے لیے متحرک ہونا ہوگا۔