موجودہ حالات میں عوام کا مینڈیٹ حکومت کے پاس ہے لیکن فوج کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے
Posted on March 9, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: موجودہ حالات میں عوام کا مینڈیٹ حکومت کے پاس ہے لیکن فوج کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے، دہشتگردی میں ملوث جو گروپ پاکستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتے انہیں ٹارگٹ کرنا چاہیے جس کے لیے سول اور فوج کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا واضح موقفہے کہ اگر کوئی پاکستان کو بندوق کے زور پر یرغمال بنائے گا تو پی ٹی آئی ان کے سامنے کھڑی ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں پاک فوج کو اعتماد میں لینا ضروری ہے کیونکہ پاک فوج آئین اور نظریہ پاکستان کے لیے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اس لئے ملک میں جاری دہشتگردی پر سول اور فوج لیڈر شپ کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔
امریکہ کا افغانستان سے انخلاء کے بعد افغان حکومت اور فوج کس طرح اپنے اندرونی معاملات کو کنٹرول کرتے ہیں اگر یہ آپس میں لڑینگے تو پھر پاکستان کے مسائل میں اضافہ ہوگا کیونکہ پرامن افغانستان پاکستان کیلئے ضروری ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com